skip to Main Content

تنزانیہ کے سب سے بڑے شہر دارِالسلام جہاں جماعت احمدیہ تنزانیہ کا ہیڈ کوارٹر بھی قائم ہے مورخہ 26 مئی 2019 بروز اتوار ریجنل جلسہ یوم خلافت منعقد ہوا۔ اس جلسہ کی صدارت مکرم طاہر محمود چوہدری صاحب امیر و مشنری انچارج تنزانیہ نے کی۔ تلاوت و نظم کے بعد مکرم شیخ عبد الرحمن عامے نے خلافت احمدیہ اور ہماری ذمہ داریوں کے عنوان پر تقریر کی۔ بعد ازاں مکرم خرم شہزاد (ریجنل مبلغ) نے خلفاء احمدیت کی تاریخ کے حوالہ سے حاضرین سے خطاب کیا۔ مکرم امیر و مشنری انچارج نے اظہار تشکر کرتے ہوئے مختصر مگر جامع الفاظ میں  احباب جماعت کو اطاعت نظام کی برکات کی تلقین کی اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو دعائیہ خطوط لکھنے کی عادت اپنانے کی طرف دلائی۔ یہ جلسہ مسجد  سلام  میں منعقد ہوا جس کی حال ہی میں تعمیر مکمل ہوئی ہے اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہ شفقت اپنے خطبہ جمعہ میں ذکر بھی فرمایا ہے۔ مجموعی طور پر تقریباً 320 خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ دعا کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں افطاری پیش کی گئی۔

image_printپرنٹ کریں