skip to Main Content
اختتامی تقریب علمی و ورزشی مقابلہ جات2019ء

(لندن مانیٹرنگ ڈیسک)اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کو آل پاکستان سیدنا مسرور علمی وورزشی مقابلہ جات  مورخہ 15 تا 17 فروری 2019ءمنعقد کروانے کی تو فیق ملی۔ان مقابلہ جات کا افتتاح محترم مرزا محمد الدین ناز صدر ، صدر انجمن احمدیہ پاکستان نے مؤرخہ 15 فروری 2019ء کو نصائح اور دعا کے ساتھ کیا۔

ان تین ایام میں کل 22مقابلہ جات کروائے گئے جن میں تلاوت، نظم، تقریراردو، تقریر انگریزی، تقریر اردو فی البدیہہ، تقریر انگریزی فی البدیہہ، مطالعہ قرآن، مطالعہ کتب، مضمون نویسی، پیغام رسانی، بیت بازی،دعوت الی الصلٰوۃ، مشاہدہ معائنہ، پیغام رسانی(اجتماعی)،حفظ ادعیہ (کوئز)، دعوت الی اللہ (پرچہ)، معلومات عامہ (پرچہ)، خطبات امام (پرچہ)، حفظ قرآن (کوئز)، مطالعہ حدیث(پرچہ)، نصاب وقف نو (پرچہ ) اور مرکزی امتحان کے مقابلہ جات، اضلاع کے درمیان کروائے گئے۔ جبکہ ایک مقابلہ تقریر اردوبین العلاقہ  علاقہ جات کے مابین بھی ہوا۔

 ورزشی مقابلہ جات’’ علاقہ جات‘‘ کے مابین منعقد کروائے گئے۔ انفرادی مقابلہ جات میں دوڑ 100 میٹر، دوڑ 200میٹر، دوڑ 400میٹر، دوڑ 800میٹر ،لمبی چھلانگ،اونچی چھلانگ ،ثابت قدمی، کلائی پکڑنا،نیزہ پھینکنا،تھالی پھینکنا،گولہ پھینکناجبکہ اجتماعی مقابلہ جات میں فٹ بال، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس شامل تھے۔اسی طرح نگران علاقہ جات کے مابین میوزیکل چیئر کا مقابلہ منعقد کروایا گیا۔ ان علمی و ورزشی مقابلہ جات میں کل 48 اضلاع اور9علاقہ جات کے403خدام نے شرکت کی۔

مورخہ 17فروری کو  ایوان محمود میں اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی محترم سید خالد احمد شاہ صاحب ناظر اعلیٰ و امیر مقامی تھے۔ آپ نے اعزاز پانے والے خدام میں انعامات تقسیم کئےاور نصائح سے نوازا۔اختتامی اجتماعی دعا کے بعد تمام مہمانان اور شرکاء تقریب کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔

image_printپرنٹ کریں