skip to Main Content
حافظ مصور احمد مزمل نمائندہ گلدستہ علم و ادب ،سینیگال: رپورٹ سہ روزہ تربیتی کلاس نومبائعین

اللہ تعالیٰ کے فضل سے سینیگال کے ریجن تانباکنڈا کے نو مبائعین کی سہ روزہ تربیتی کلاس کا انعقاد مورخہ 6۔8 ستمبر 2019ءکو کیاگیا۔ انعقاد سے دو ہفتے قبل دو میٹنگز کر کے پروگرام ترتیب دے کر امیر صاحب سینیگال سے منظوری لی گئی۔ مورخہ 6ستمبر 2019ءکو جمعۃ المبارک کے خطبہ کے ذریعہ سے کلاس کا آغاز کیا گیا ۔ اس سہ روزہ تربیتی کلاس میں 6 سیشن اسلامی و دینی معلومات کے سکھانے کے لئے رکھے گئے۔اس کے علاوہ رات کو دیر تک سوال و جواب کا سیشن بھی چلتا رہا۔
چونکہ یہاں اکثریت طبقہ پولار زبان بولتا ہے اس لئے دینی معلومات اور قرآن کریم اور احادیث پر مشتمل بنیادی تعلیمی نصاب کو لوکل معلمین کے ذریعہ لوکل زبان میں سکھایا گیا ۔ ہر سیشن کے بعد احباب کو سوال و جواب کا موقع بھی دیا گیا۔
علاوہ ازیں احباب کی دلچسپی اور تفریح کے لئے کھیل اور ورزشی مقابلہ جات بھی رکھے گئے۔مقابلہ کی روح پیدا کرنے کے لئے اتوار کے روز آخری سیشن کے بعد زبانی امتحان کے ذریعہ تین خدام کو اول دوم سوم انعامات بھی دئیے گئے۔
اختتامی تقریب کی صدارت خاکسار مبلغ سلسلہ ریجن تانبا کنڈا نے کی جس کے بعد اعلی کارکردگی دکھانے والے احباب میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس کلاس میں نا صرف احمدی بلکہ غیر احمدی بھی کثیر تعداد میں شامل ہوتے رہے۔ مستقل شامل ہو نے والے احباب کی تعداد 80 رہی جن میں 13 انصار اور 7 اطفال بھی شامل تھے۔
اللہ تعالیٰ تمام شاملین کی علمی و دینی صلاحیتوں میں برکت ڈالے اور جماعت کا مفید وجود بنائے۔

image_printپرنٹ کریں