skip to Main Content
سیف اللہ مجید ۔نمائندہ گلدستہ علم و ادب۔فجی  رپورٹ بک سٹال فجی

مؤدبانہ گزارش ہے کہ مؤرخہ 28ستمبر 2019ء کو فجی کے شہرناندی Nadiمیں جماعت احمدیہ ناندی کی طرف سے قرآن مجید کے مختلف زبانوں میں تراجم ، جماعتی بکس اور جماعتی لٹریچر کی نمائش شہر کے مصروف ترین جگہ میں لگا ئی گئی۔ بک سٹال کا آغاز صبح 7:30اللہ تعالی کے حضور عاجزانہ دعاؤں کے ساتھ کیا گیا ۔ جو کہ دوپہر 12:30بجےتک جاری رہا ۔ قبل ازیں زیرِ تبلیغ لو گو ں کو بھی بک سٹا ل پر آنے کی دعوت دی گئی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے 15 انصار ،خدام اور اطفال نے بک سٹال کے انتظامات کے لئے اور لٹریچر تقسیم کرنے میں بھر پورتعاون کیا۔مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے احباب بک سٹال پر آتے رہے ۔ اور جماعت کا تعارف اور معلومات حاصل کرتے رہے۔ اس دن شہر بھر میں 1158کے قریب جماعتی پمفلٹس اور بک لیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ بک سٹال کے دوران3تبلیغی نشستیں بھی ہوئیں ۔ جن میں جماعت کے تعارف کے ساتھ ساتھ سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے29کے قریب نئے لوگوں سے رابطے بھی ہوئے ۔ بک سٹال کے دوران انگلش ترجمہ میں 1قرآنِ مجید بھی تحفۃً دیا گیا۔26جماعتی بک لیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ بک سٹال کے دوران ایک مقامی فجیئین تشریف لائے جنہوں نے ہمارے اس سے پہلے بک سٹال پر سے قرآن مجید فجیئن ترجمہ میں حاصل کیا تھا انہو ں نے بتایا کہ وہ اپنے دوستو ں کے ساتھ بیٹھ کر قرآن کو پڑھتے اور اس پر مختلف موضوعات پر بحث کرتے ہیں ۔
٭ ایک ہندو بھائی جو ہمارے اس سے پہلے بک سٹال سے کچھ بکس اور لٹریچر لے کر گئے تھے ۔اب اس بارہمارے پاس خود آئے کہ مجھے انگلش ترجمہ کے ساتھ قرآن مجید چاہئے۔ جب ان کو انگلش ترجمہ والا قرآن دیا گیا جس پر انہوں نے جماعت کا شکریہ ادا کیا اور انتہائی مسرت کا اظہار فرمایا ۔

image_printپرنٹ کریں