skip to Main Content
ڈاکٹر فضل الرحمن بشیر۔نمائندہ گلدستہ تنزانیہ: ریفریشرکورس نومنتخب عہدیداران تنزانیہ

اللہ تعالیٰ کے فضل سے نومنتخب صدران اور ان کی مجالس عاملہ کا دارالسلام میں مؤرخہ 25اگست 2019 ء کو ریفریشر کورس کا انعقاد ہوا۔
ریفریشر کورس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا اور مکرم عیسیٰ مواکیتلما نائب امیر جماعت احمدیہ تنزانیہ نے دعا کروائی ۔ مکرم رمضان حسن نااُوجا صاحب نیشنل سیکریٹری تربیت نے سیکریٹریان تربیت کے فرائض و ذمہ داریاں بیان کیں ۔
مکرم نیشنل سیکریٹری تبلیغ نے اختصارکے ساتھ تحریک جدید رولز اینڈ ریگولیشنز کی روشنی میں سکریٹریان کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔
مکرم نیشنل سیکریٹری مال نے سیکریٹریان مال کو ان کے فرائض سے آگاہ کیا ۔ نیز حاضرین کومجلس شوریٰ کے حضو رانور ایدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے منظورشدہ ایجنڈوں سے آگاہ کیا ۔
مکرم ریجنل صدرصاحب نے بعض دیگر اہم عہدیداران کے فرائض پڑھ کرسنائے ۔ خاکسار نے تمام احباب جماعت کے سامنے جماعت کا انتظامی ڈھانچہ بیان کیا اور اس کی غرض و غایت بیان کی جبکہ نائب امیر صاحب نے وقف کی برکات بیان کیں۔
آخر میں مکرم طاہر محمود امیر جماعت نے اختتامی تقریر کی اور اختتامی دعا کروائی ۔
الحمدللہ یہ ریفریشر کورس انتہائی کامیاب رہا۔دارالسلام کی 32جماعتوں میں سے 31جماعتوں کے 100کے قریب نمائندوں نے اس پروگرام میں شرکت کی صرف ایک جماعت کے صدر صاحب اپنی بیماری کے باعث شریک نہ ہوسکے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ وہ اس پروگرام کے نیک اور مثبت نتائج پیدافرمائے اورتمام عہدیدران کو اپنی ذمہ داری سمجھ کربھرپور محنت سے مقبول خدمت کی توفیق دے۔آمین

image_printپرنٹ کریں