skip to Main Content
اداریہ: قارئین گلدستہ کے تعاون کی ضرورت ہے

قار  ئین گلدستہ علم و ادب یہ جان کر خوش ہوں گے کہ ان کےمن پسنداور پر دلعزیز روزنامہ اخبار  کے اجراء کو 6 ماہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئےہیں ۔ آغاز میں قارئین کی محدود تعداد اور مضامین،تحریرات اور رُشحاتِ قلم کی کمی کی وجہ سے  اس کے 8صفحات تھے ۔ پھر قارئین کی دلچسپی اور مضمون نگاروں و شعراء کی طرف سے قلمی معاونت بڑھنے کی وجہ سے اس کے 10 اور پھر اس کا حجم 12 صفحات کر دیا گیا۔ اور دھیرے دھیرے یہ اشاعت اور سر کو لیشن میں بھی ترقی کی منازل طے کرتا ہوا اب نہ صرف یوکے بلکہ دنیا بھر کے احمدیوں کے گھروں کی زینت بن کر اپنے گلدستہ کے رنگ رنگ کے پھولوں  کی خوشبوئیں بکھیر رہا ہے۔

ابھی ضرورت  اس امر کی ہے کہ اس کی جہاں اشاعت یعنی قائین کی تعداد بڑھائی جائے وہاں اس کے لئے  مضمون نگار،کالم نویس ،ادیب ،محققین، original رائٹرز اور شاعر حضرات بھی پیدا کئے جائیں ۔ یہ آپ کا اپنا پرچہ ہے جو مرکز نےآپ کی علمی و روحانی اور اخلاقی پیاس بجھانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر جاری کیا ہے۔ اگر ہر قاری اپنے10 عزیز و اقارب اور دوست احباب کو اس کی درج ذیل ویب سائٹ، سوشل میڈیالنکس، ای میل،فون نمبر اور Appsلنک کومتعارف کروائے تو بآسانی اس کے قارئین کی تعداد لاکھوں میں ہوسکتی ہے۔

  1. www.guldasta.org
  2. 44-7441-909530+
  3. https://play.google.com/store/apps/details?id=org.alislam.guldasta
  4. https://itunes.apple.com/us/app/guldasta/id1450021748?mt=8

قارئین سے اس کی اشاعت اور تمام کارکنان کی غیبی مدد اور ان کی حفاظت میں رہنے کے لئے دعا کی درخواست ہے نیز دُ عا کریں کہ اللہ تعالیٰ قارئین کے دلوں کو بھی اس کے میٹریل سے اصفیٰ و مصفیٰ کر تا رہے۔

image_printپرنٹ کریں