skip to Main Content
پالتو بلی نے کوبرا کو گھر میں گھسنے سے روک کر مالکان کو بچا لیا

(نئی دہلی) ویب ڈیسک بھارت میں پالتو بلی نے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے زہریلے  کوبرا سانپ کو گھر میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے باقاعدہ جنگ کی۔ پالتو بلی نے اپنے مالکان کو بچانےکے لئے اپنی جان خطرے میں ڈال کر کوبرا سے مقابلہ کیا اور اسے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ سوشل میڈیا پر بلی کی بہادری اور وفاداری کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور صارفین نے بلی کے رویے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آج کل انسان سے زیادہ جانور وفادار ہوتے ہیں۔

(بشکریہ 9جولائی 2019ء روزنامہ نیوز 92)

image_printپرنٹ کریں