skip to Main Content
منیر حسین قائد تعلیم القرآن مجلس انصاراللہ سیرالیون : نیشنل تعلیم قرآن ٹریننگ کلاس سیرالیون

محض اللہ تعالی کے فضل سے قیادت تعلیم القرآن کے تحت مورخہ 24تا25۔اگست2019ء کو ریجنل سیکرٹریان تعلیم القرآن کے لئے نیشنل ہیڈ کوارٹر فری ٹاؤن میں تعلیم القرآن ٹریننگ کلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں سیرالیون کے 13ریجنز کے سیکرٹریان شامل ہوئے۔ کلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد مکرم طاہر احمد فرخ ریجنل مبلغ مکینی نےتلاوت قرآن کریم کی اہمیت کی طرف توجہ دلائی۔
تجوید کے بارے میں مکرم حافظ اسد اللہ مبلغ سلسلہ نے لیکچر دیا۔محترم نصیر احمد قریشی نے دونوں دن عربی کی بنیادی گرائمر پڑھائی۔ مکرم محمد نعیم اظہرریجنل مبلغ فری ٹاؤن نے نماز باترجمہ یاد کروائی۔کلاس کے دوسرے روز تمام سیکرٹریان تعلیم کا امتحان لیا گیا جس میں تمام سیکرٹریان کامیاب رہے۔ الحمد للہ مکرم مولانا سعیدالرحمن امیر ومشنری انچارج سیرالیون نے اختتامی تقریر کی اور شاملین کو اسناد سے نوازا۔اللہ تعالی ہم سب کو قرآن پاک کے نور سے منور ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

image_printپرنٹ کریں