skip to Main Content

مؤرخہ24۔ستمبر2019ء کو جامعتہ المبشرین گھانا میں مجلس ارشاد کے تحت نعتیہ محفل کا انعقاد کیا گیا۔اس محفل میں نعتیہ اقتباسات اور نظمیں پیش کی جاتی ہیں۔ مہمان خصوصی مکرم مبشراحمد اقبال استاد جامعۃ المبشرین غانا تھے۔جامعہ کے ہال کو بینرز سے سجایا گیا تھا۔نماز عصر کے بعد نعتیہ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جو عزیزم علی ٹِمبِنی نے کی جن کا تعلق مالی سے ہے۔
سینیگال کے عزیزم ابراہیم سِسی نے حدیثِ رسول مقبول ﷺ پیش کی جبکہ غانا کے عزیزم ناصر یحیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اقتباس پیش کیا۔مالی سے تعلق رکھنے والے عزیزم احمد کولیبالی اور آئیوری کوسٹ کے عزیزم سورو سعید نے قصیدہ یاعین فیض اللّہ خوش الحانی سے پڑھا۔غانا کے عزیزان ابراہیم عبدالملک،فردوس اسِمانیِ، طاہر نورالدین، زِبلِم فَتاؤاور مصطفیٰ نوح نے خلفائے احمدیت کے اقتباسات پیش کئے۔عزیزم احمد بن اسماعیل سینئر اور عزیزم حسن بوآٹنگ نے حضرت میر محمد اسماعیل رضی اللہ عنہ کی نعت ’’بدرگاہِ ذیشان خیرالانام‘‘ خوش الحانی سے پڑھی۔
آخر پر مہمان خصوصی نے بعض عربی اشعار پڑھے جن میں آنحضرتﷺ کی بڑے اچھے الفاظ میں تعریف کی گئی تھی۔ آپ نے دعا سے پروگرام کا اختتام کیا۔

image_printپرنٹ کریں