skip to Main Content
محرم الحرام اور درود شریف

پس اگر ،محرم کا مہینہ ہمیں کچھ سبق دیتا ہے تو یہ ہے کہ ہم آنحضرت ﷺ پر اور آپ کی آل پر ہمیشہ درود بھیجتے رہیں…دعاؤں کی قبولیت کے لئے درود شریف بہت اہم چیز ہے ۔حضرت مسیح موعود (آپ پر سلامتی ہو )نے بھی اس طرف توجہ دلائی ہے ۔احادیث میں بھی اس کا بہت ذکر آتا ہے اور سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بھی درود کی طرف توجہ دلائی ہے۔اس لئے ہمیں عموما ًدرود کی طرف متوجہ رہنا چاہئے اور اس مہینہ میں خاص طور پر اس طرف توجہ رکھنی چاہئے جیسا کہ ایک مرتبہ پہلے حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ نے بھی اس کی خاص تحریک فرمائی تھی تو میں بھی اس کااعادہ کرتے ہوئے یاد دہانی کرواتا ہوں کہ اس مہینہ میں درود بہت پڑھیں۔ یہ جذبات کا سب سے بہترین اظہار ہےجو کر بلا کے واقعہ پر ہو سکتا ہے جو ظلموں کو ختم کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی مدد چاہنے کے لئے ہو سکتا ہے ۔آنحضرت ﷺ پر بھیجا گیا یہ درود آپ کی جسمانی اورروحانی اولاد کی تسکین کا باعث بھی بنتا ہے ترقیا ت کے نظارے بھی ہمیں نظر آتے ہیں آنحضرت ﷺ کے پیاروں سے پیار کا بھی یہ ایک بہترین اظہار ہے اور اس زمانہ میں آپ کےعاشق صادق مسیح موعود(آپ پر سلامتی ہو) کے مقاصد کی تکمیل میں بھی یہ درود بے انتہا برکتوں کے سامان لے کر آئے گا۔انشاءاللہ تعالیٰ۔اللہ تعالیٰ ہمیں ان دنوں میں خاص طور پر …زیادہ سے زیادہ درود پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے(آمین)

(خطبہ جمعہ فرمودہ10دسمبر2010ء)

image_printپرنٹ کریں