skip to Main Content
عبدالہادی قریشی۔ سیرالیون : جامعۃ المبشرین سیرالیون میں مقابلہ پیغام رسانی کا بابرکت انعقاد

 جامعۃ المبشرین کے طلباء کے درمیان مورخہ 2 اکتوبر 2019کو تیسرا مقابلہ پیغام رسانی کا ہوا۔  یہ ایک ٹیم ایونٹ تھا  اور ہر تین گروپس سے 5 طلباء پر مشتمل ایک ٹیم نے اس مقابلہ میں حصہ لیا۔ مکرم مبارک احمد گھمن  ، پرنسپل جامعۃ المبشرین اس مقابلہ کے مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ مکرم شیخ ظافر احمد نے منصفی کا فریضہ سرانجام دیا۔ مقررہ پیغام کو ایک ممبر سے دوسرے ممبر تک  زبانی پہنچانے کے لئے ہر ممبر کو تین منٹ کا وقت دیا گیا۔ جبکہ آخری ممبر نے اس پیغام کو ضبط تحریرمیں لاناتھا۔

پیغام حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے ایک اشتہار ، جو کہ 22 مئی 1948 کے الفضل میں شائع ہوا تھا، کے ایک حصہ کا انگریزی ترجمہ تھا۔ جو یہ تھا۔

You should not say, ‘’i worked hard but Almighty God failed me.’’ Instead, in each failure you blame your own self. You firmly believe that whoever works hard will succeed and whoever does not succeed, has not worked hard at all. If you are like this then you have the potential to be a good missionary.

image_printپرنٹ کریں