skip to Main Content
مثالی وقار عمل مجلس انصاراللہ مقامی

مجلس انصاراللہ مقامی شعبہ ایثار کے زیرانتظام کے طاہر و ناصر بلاکس کے حلقہ جات کا مثالی وقارعمل مورخہ 14 ستمبر 2018ء بروز جمعۃ المبارک قبرستان عام میں منعقد کیا گیا۔

وقارعمل کی تحریری اطلاع مورخہ 5 ستمبر 2018ء کو ہر دو بلاکس کے زعماء حلقہ جات اور بلاک لیڈران کوکردی گئی۔ ہر حلقہ سے 10 کی تعداد میں انصار وقارعمل میں شامل ہوئے ۔

سوا 6 بجے پر اجتماعی دعا سے وقارعمل کا آغاز ہوا۔ جو مکرم سید طاہر محمود ماجد صاحب نائب زعیم اعلیٰ نے کروائی۔ انصار بھائیوں نے بڑی محنت، لگن، جذبہ اور دلچسپی سے قبرستان کے کثیر حصہ سے پہاڑی کیکر، خودرو جھاڑیاں اور جڑی بوٹیاں اور گھاس پھوس کی صفائی کرکے قبروں کو درست کیا۔ اختتامی دعا مکرم محمد افضل فہیم صاحب نے کروائی اور تمام شاملین کا شکریہ ادا کیا۔

وقارعمل کا دورانیہ سوا گھنٹہ اور حاضری وقار عمل 163 تھی۔ آخر میں تمام شرکاء کی خدمت میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔ سال 2018ء میں مجلس انصاراللہ مقامی کا یہ چوتھا مثالی وقارعمل تھا۔ تمام شاملین وقارعمل کے لئے دعا کی درخواست ہے۔     

image_printپرنٹ کریں