skip to Main Content
شعبہ ایثارمجلس انصاراللہ کی خدمت انسانیت
  • مکرم ڈاکٹر محمد احمد اشرف صاحب ایڈیشنل قائد ایثارپاکستان نے اپنے شعبہ کی رپورٹ بابت ماہ ستمبر بغرض دُعا قارئین کی بھجوائی ہیں لکھتے ہیں کہ ماہ ستمبر میں مرکزی شعبہ کے تحت7مختلف اضلاع میں 9فری میڈیکل کیمپس لگا کر2745 مریضوں کا مفت علاج کیا ۔ اس کے علاوہ 10اضلاع اور ایک علاقہ نے اپنی اپنی سطح پر 68میڈیکل کیمپس لگا کر 42963مریضوں کا مفت علاج کیا۔ جس میں سینکڑوں ہومیوودیگر ڈاکٹرز نے حصہ لیا اور لاکھوں کی ادویات فری دی گئیں ۔21انصار نے خون کا عطیہ دیا۔7انصار نے عطیہ چشم کےفارم پُر کئے۔

اس کے علاوہ  100سے زائد وقار عمل ہوئے۔42 انصار کو روزگار فراہم کیا۔ سینکڑوں کی تعداد میں غرباء و مستحقین میں سوٹ تقسیم کئے۔ نیز شجر کاری مہم میں 162 پودےبھی لگائے گئے۔ اس کے علاوہ اور بہت سے فلاحی اور خدمت انسانیت کے کام ہوئے۔ اللہ تعالیٰ اس مساعی میں برکت ڈالے اور جن انصار نے مالی جانی اور وقت کی خدمات کی میں اللہ تعالیٰ ان کے نفوس و اموال میں برکت دے۔ آمین

image_printپرنٹ کریں