skip to Main Content
معدوم ہوتے سفید گینڈے کا پہلاٹیسٹ ٹیوب،  ایمبریو، تیار

پولینڈ (ویب ڈیسک) سائنسدان معدوی کے شکار سفید گینڈے کی نسل کی بقا کے لئے پہلا ٹیسٹ، ایمبریو، تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی سائنسدانوں نے پولینڈ میں سفیدگینڈے کے پہلے ٹیسٹ ‘‘ایمبریو‘‘ کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے جسے بارآور کرانے کے بعد مادہ گینڈے کی کوکھ میں منتقل بھی کر دیا گیا ہے۔ سفید گینڈے کی دنیا بھر میں صرف دومادائیں بچی ہیں ایک ماں، ناجن، اور بیٹی فاٹو جبکہ دنیا بھر میں اکیلا بچ جانے والا واحد نر گزشتہ برس طبعی موت مر گیا تھا تاہم سائنسدان نے نر سفید گینڈے کے سپرم کو سائنسی طور پر محفوظ کر لیا تھا۔

(بشکریہ روزنامہ92 نیوز 9جولائی 2019ء)

image_printپرنٹ کریں