skip to Main Content
رپورٹ:ابتسام احمد۔ لجنہ اماءاللہ اور مجلس انصاراللہ برطانیہ کے سالانہ اجتماعات اختتام پذیر ہو گئے

سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی کی بابرکت شمولیت اور عارفانہ خطابات

لجنہ اماءاللہ برطانیہ کا سالانہ اجتماع دعا کنٹری مارکیٹ ہمشائر میں مورخہ 13 تا 15 ستمبر کو منعقد ہوا جو الحمدللہ بہت کامیاب رہا۔ کنٹری مارکیٹ کے وسیع و عریض میدان میں ممبرات اور ناصرات کی الگ الگ مارکیز لگائی گئی تھیں۔
سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی نے ان مارکیز سے ملحقہ مجلس انصاراللہ برطانیہ کی مارکی میں نماز جمعہ پڑھائی اور بدری صحابہ کی قربانیوں پر خطبہ ارشاد فرمایا۔ حضور کی اقتداء میں ممبرات لجنہ نے بھی نماز جمعہ ادا کی۔ جن میں ممبر ات اور ناصرات کی تعداد 11 ہزار کے لگ بھگ تھی۔

اجتماع لجنہ اماءاللہ

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ لجنہ کی مارکی میں 12:30 بجے تشریف لائے۔ نعرہ ہائے تکبیر سے حضور کا استقبال لجنات نے کیا۔ تلاوت عہد اور نظم کے بعدمکرمہ صدرصاحبہ نے اجتماع کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ لجنات اور ناصرات کی out door گیمز کے مقابلہ جات ہوئے اور اجتماع گزشتہ سال سے کامیاب رہا۔ بعدازاں دوران سال نمایاں پوزیشنز لینے والی مجالس میں انعامات تقسیم کئے۔جن کی تفصیل یوں ہے۔

Small Majalis میں New Castle
Medium Majalisمیں Tolworth
Large Majalisمیں Morden

اول قرار پائیں
جبکہ ناصرات میں

Small MajalisمیںSouthmead
Medium Majalis میں Putneymead
Large Majalis میں Tooting Broadway

حضور نے اپنے خطاب میں لجنہ ممبرات و ناصرات کو حقیقی اسلامی تعلیم کو اپنانے کی طرف توجہ دلائی اور MTA کو دیکھنے اور ایسے پروگرامز سے بچنے کی تلقین فرمائی جو اخلاق کی تباہی کا موجب ہیں۔ نیز پردہ کی طرف توجہ دلائی اور فرمایا کہ آپ میں سے اکثر مذہب کی وجہ سے یہاں ہجرت کر کے آئیں ہیں۔ اس لئے مذہب کی طرف توجہ دیں۔
(حضور کے خطاب کا خلاصہ ایک دو دن تک تفصیل سے دیا جائے گا)

اجتماع مجلس انصاراللہ

لجنہ کی مارکی کے ساتھ اس احاطہ میں انصاراللہ کے اجتماع کا انتظام تھا حضورانور نے ظہر و عصر کی نماز پڑھانے کے بعد سہ پہر 03:20 بجے اسٹیج پر تشریف لائے اور فضا واشگاف نعروں سے گونج پڑی۔تلاوت، عہد اور نظم کے بعد مکرم صدر صاحب مجلس انصاراللہ نے رپورٹ اجتماع پیش کی اور بتایا کہ اس سال اجتماع کی تھیم برکات دُعا کا موضوع تھا۔
بعدازاں نمایاں پوزیشنز لینے والی مجالس اور ریجنز میں حضورانورایدہ اللہ تعالیٰ نے انعامات تقسیم کیے جو ذیل میں درج ہیں ریجن میں سب سے Best فضل ریجن اور مجالس میں Best اسلام آباد مجلس قرارپائی۔
Small Majalis میں Best لیورپول مجلس اور مجموعی طور پر Best فضل ریجن جبکہ علم انعامی کی مستحق بالم ریجن قرار پایا۔
بعدازاں حضور نے اپنے خطاب میں انصار اور عہدیداروں کو اخلاقی معیار بلند کرنے، اپنے جائزے لینے اور دوسروں کے لئے نمونہ بننے کی تلقین فرمائی اور قول و فعل ایک جیسے کرنے کی نصیحت فرمائی۔
حاضری بتاتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ مہمانوں سمیت انصار کے اجتماع پر 4622 جبکہ لجنہ اجتماع پر حاضری 5822 رہی۔
حضور کے خطبات MTA کے ذریعہ تمام دنیا میں مواصلاتی سیاروں سے نشر ہوئے اور انصار، لجنہ کے عہدوں میں مرد و لجنات نے کھڑے ہو کر امام کی اقتداء میں عہد دہرائے۔
انصار کے اجتماع پر خطاب کا خلاصہ اور تفصیلی رپورٹ ایک دو دن تک گلدستہ کی زینت بنے گا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو سلطان نصیر بنائے اور دربار خلافت سے اٹھنے والی ہر ہر آواز پر لبیک کہنے کی توفیق دیتا رہے۔ آمین

image_printپرنٹ کریں