skip to Main Content
سکندر جلال۔بینن: خدا کی نظر میں تکبر بُرا ہے

مسیحؑ اور مہدیؑ نے ہم سے کہا ہے
تکبر ہے کیا؟ یہ بیاں کر دیا ہے
میں اللہ کی روح سے بولتا ہوں
تکبر تو اللہ کو لگتا بُرا ہے
اگر دوسروں کو حقارت سے دیکھے
کہے خود کو عالِم، تکبر کِیا ہے
اگر جاہ و حشمت پہ اترائے کوئی
تکبر سے اُس نے بھی حصّہ لیا ہے
حقارت سے دیکھے جو بھائی کو اپنے
غرور اپنی صحت پہ جس نے کیا ہے
ہوا سست جو بھی دعا مانگنے میں
تکبر سے اُس نے بھی حصہ لیا ہے
عزیزو یہ باتیں سبھی یاد رکھنا
خدا کی نظر میں تکبر بُرا ہے
غلط لفظ کی جو تکبر سے کرتا
ہے اصلاح، اُس نے تکبر کیا ہے
تواضع سے سنتا نہیں بھائی کو جو
تکبر سے اُس نے بھی حصہ لیا ہے
غریب ایک بھائی سے کرنا کراہت
مذاق اُس سے کرنا جو کرتا دعا ہے
جو کرتا نہیں پیروی مرسلوں کی
نہ باتوں کو سنتا، نہ اُن کو پڑھا ہے
مسیحؑ اور مہدیؑ کا یہ فیصلہ ہے
تکبر سے اُس نے بھی حصہ لیا ہے

image_printپرنٹ کریں