skip to Main Content
محمد کولمبس خاں۔ نامہ نگار ۔روزنامہ گلدستہ :خصوصی تقریب واقفینِ نو۔ مہدی آباد جرمنی

مہدی آباد جرمنی میں آج 7ستمبر 2019ء کو واقفین نو کی کلاس کے علاوہ ایک خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا۔ الحمد للہ کہ جماعت کے 23واقفین نو میں سے ایک واقفِ نو مکرم شاہد نواز ابن مکرم محمد نواز کو حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہِ العزیز کی منظوری سے جامعہ احمدیہ جرمنی میں داخلہ ملا ہے اور وہ انشاء اللہ کل جامعہ کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔ (جماعت ہذا میں پروان چڑھنے والے دو واقفین نو مربی بن چکے ہیں اور دو جامعہ جرمنی میں زیر تعلیم ہیں)مقامی جماعت کی طرف سے اس تقریب میں دعاؤں پر مشتمل ایک فریم شدہ تہنیت نامہ محترم مربی سلسلہ مکرم مشہود احمد ظفر اور صدر جماعت مہدی آباد مکرم عبدالرؤف نے اپنی دعاؤں سے الوداع کرتے ہوئے مکرم شاہد نواز کو پیش کیا ۔ احباب دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں وقف کی روح کے مطابق سیکھنے اور عمل کرنے کی توفیق بخشے۔ آمین

image_printپرنٹ کریں