skip to Main Content
طارق عظیم، جمیکا (ویسٹ انڈیز): جمیکا میں غیر مسلم طلباء کا مسجد مہدی  کا دورہ

مورخہ 23؍اکتوبر2019ءکی صبح بچوں کی ایک کلاس جس کا تعلق Cedar Grove Academy سے تھا، قریبا ایک گھنٹے کا سفر طے کر کے مسجد مہدی پہنچی۔ طلباء کے visit کا مقصد اسلام کے متعلق علم حاصل کرنا تھا۔
طلباء کے مسجد پہنچنے پر خاکسار نے اُن کا خیر مقدم کیا اور مسجد میں داخل ہونے کے آداب سے آگاہ کیا۔
اس کے بعد خاکسار نے مسجد کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اس بات کا ذکر کیا کہ ایک معاشرے میں مسجد کیا کردار ادا کرتی ہے۔ نیز مساجد میں مینار اور گنبد بنانے کی وجوہات کو بھی واضح کیا۔
بعد ازیں مولانا ابراہیم فورسن نے اسلام کی بنیادی تعلیمات پر ایک تفصیلی presentation پیش کی، اس پریزنٹیشن میں جمائیکن کلچر سے کئی مثالیں بیان کر کے طلباء پر اسلامی تعلیمات کی حکمت اور خوبصورتی کا ذکر کیا گیا۔
اس کے بعد محترمہ مصباح انمول طارق نے Women in Islam کے موضوع پر گفتگو کی، جس میں خاص طور پر اُن حقوق کا ذکر کیا گیا جو اسلام نے عورت کو 1400 سال قبل ہی مہیا فرمادئیے تھے، جبکہ مغربی دنیا کئی صدیوں بعد اُن حقوق کو حاصل کر پائی ہے۔ محترمہ مصباح صاحبہ نے اس پریزنٹیشن میں پردے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور کئی امثال پیش کر کے مضمون کی وضاحت کی۔
پریزنٹیشنز کے بعد طلباء کو سوال کرنے کا موقع دیاگیا، جس میں مختلف نوعیت کے سوال پیش کئے گئے۔ خاکسار نے تمام سوالوں کے تفصیلی جوابات فراہم کئے۔
آخر میں ایک طالبہ علم نے کلاس کی جانب سے تمام جماعتی کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور پریزنٹیشنز کو سراہا۔
پروگرام کے اختتام پر طلباء میں snacks تقسیم کی گئے، جس کے بعد وہ مسجد مہدی سے مسکراتے چہروں کے ساتھ روانہ ہوئے

image_printپرنٹ کریں