skip to Main Content
جلسہ سالانہ برطانیہ

وہ ساقی کوثر کی مے سے کچھ ہم کو پلائے گا ساقی
مضراب سے دل کی تاروں کو پھر خوب ہلائے گا ساقی

وہ اپنے میٹھے لہجے سے ہر دل کو کرے گا گرویدہ
تاریک دلوں کے آنگن میں وہ شمع جلائے گا ساقی

جب احمدی آپس میں مل کر جلسہ کی عید منائیں گے
پھر پیار بڑھے گا آپس میں دل لطف اٹھائے گا ساقی

جب ہر نگری سے پہنچیں گے دیوانے پیارے مہدی کے
پھر پرچم احمد کو اونچا وہ خوب اڑائے گا ساقی

پھر درشن ہو گا آقا کا جلسہ کے منظر دیکھیں گے
ہر احمدی رونق جلسہ کی پھر خوب بڑھاے گا ساقی

سب احمدی پیارے مہدی کی پائیں گے فیض دعا ؤں کا
ہر احمدی دیں کی دولت کو پھر خوب کمائے گا ساقی

جب تشنہ لبوں کے جلسہ میں مسرور کٹورےبھر دے گا
مومن بھی اس کی محفل میں کچھ پیاس بھجائے گا ساقی

خواجہ عبدالمومن۔ناروے

image_printپرنٹ کریں