skip to Main Content
عبدالماجدطاہر۔ایڈیشنل وکیل التبشیر لندن:سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کادورہ ہالینڈ:قسط نمبر5

مسجد بیت العافیت المیرے کی افتتاحی تقریب سے خطاب، تختی کی نقاب کشائی، صحافیوں اور مہمانوں سے ملاقات

یکم اکتوبر 2019ء بروز منگل

حضور انور اید ہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے صبح ساڑھے 6 بجے مسجد بیت النور میں تشریف لا کر نماز فجر پڑھائی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد حضور انور اید ہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اپنی رہائش گاہ پر تشریف لے گئے ۔
صبح حضور انور اید ہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے دفتری ڈاک، خطوط اور رپورٹس ملاحظہ فرمائیں اور ہدایات سے نوازا اور حضور انور دفتری امور کی انجام دہی میں مصروف رہے۔
پروگرام کے مطابق صبح ساڑے گیارہ بجے حضور انور اید ہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز بیت النور تشریف لائے اور فیملی ملاقاتیں شروع ہوئیں۔
آج صبح کے اس سیشن میں 37 فیمیلیز کے 140 افراد نے اپنے پیارے آقا سے ملاقات کی سعادت پائی۔ ہر ایک نے حضور انور کے ساتھ تصویر بنوانے کا شرف بھی پایا۔ حضور انور اید ہ اللہ تعالیٰ نے ازراہ شفقت تعلیم حاصل کرنے والے طلبا ء اور طالبات کو قلم عطا فرمائے اور چھوٹی عمر کے بچوں اور بچیوں کو چاکلیٹ عطا فرمائے۔
ملاقات کرنے والی یہ فیملیز ہالینڈ کی مختلف جماعتوں سے آئی تھیں آج ملاقات کرنے والی فیملیز میں سے بڑی تعداد اور اکثریت ان لوگوں کی تھی جو پاکستان سے یہاں آئے تھے اور اپنی زندگی میں پہلی بار اپنے پیارے آقا سے مل رہے تھے۔ یہ سبھی بہت خوش تھے کہ ان کی زندگیوں میں آج ایک ایسا مبارک دن آیا ہے کہ انہیں اپنے پیارے آقا کا انتہائی قریب سے دیدار نصیب ہوا اور انہوں نے اپنے آقا کے قرب میں جو چند لمحات گزارے و ہ ان کی ساری زندگی کا سرمایہ تھے ان میں سے ہر ایک برکتیں سمیٹتے ہوئے باہر آیا۔ ہر ایک نے اپنے پیارے آقا سے دعائیں پائیں۔ تسکین قلب پائی۔ دیدار کی پیاس بجھی اور یہ چند مبارک لمحات انہیں ہمیشہ کے لئے سیراب کر گئے۔

فیملی کے تاثرات

ایک فیملی جب ملاقات کر کے باہر آئی تو ان کے بچوں کی آنکھوں میں بھی خوشی کے آنسوتھے، قلم ہاتھ میں پکڑے ہوئے تھےکہ حضور انور نے عطا فرمائے ہیں۔ یہی آنسو ان کے لئے آب حیات ہیں۔ یہی زندگی کا پانی ہیں۔ اسی سے جہاں دین سنورے گا وہاں دنیا بھی سنورے گی۔ ان آنسوؤں کو ان مبارک لمحا ت کو اپنے دلوں میں سجا کر رکھیں تو ہم اپنی مراد پاگئے اور پھر ہماری نسلیں بھی ان برکات سے فیض پائیں گی۔

مسجد بیت العافیت المیرے کا افتتاح

ملاقاتوں کا یہ پروگرام 2بجے تک جاری رہا۔ بعد ازاں حضور انور اپنی رہائش گاہ پر تشریف لے گئے۔ آج پروگرام کے مطابق ALMERE شہر میں ‘‘مسجد بیت العافیت’’کے افتتاح کا پروگرام تھا۔
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ساڑھے 4 بجے اپنی رہائش گاہ سے باہر تشریف لائے اور نن سپیٹ سے المیرے کے لئے روانگی ہوئی ۔ نن سپیٹ سے المیرے شہر کا فاصلہ 50 کلومیٹر ہے۔
ALMERE شہر صوبہ FLEVOLAND میں واقع ہے۔ اس شہر کو 1971ء میں سمندر کے ایک حصہ کو خشک کر کے آباد کیا گیا تھا۔ 49 سال قبل یہاں صرف سمندر تھا او رآج ایک خوبصورت شہر آباد ہے ۔ یہ شہر قریباً ایک لاکھ 84 ہزار نفوس کو سموئے ہوئے ہے۔
یہاں LELYSTED کے علاقہ میں سال 2007ء میں جماعت کا قیام عمل میں آیا تھا اور اب جماعت کو یہاں مسجد تعمیر کرنے کی توفیق ملی ہے۔
قریباً 50منٹ کے سفر کے بعد 5بجکر20منٹ پر حضور انور اید ہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ‘‘مسجد بیت العافیت’’ تشریف آوری ہوئی۔ احباب جماعت مرد و خواتین نے بڑے پر جوش انداز میں اپ%

image_printپرنٹ کریں