skip to Main Content
سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالٰی بنصرہ العزیز کا دورہ امریکہ:قسط نمبر22

تقریب آمین اور میڈیا کوریج، احباب جماعت سے ملاقات

عبدالماجد طاہر۔لندن

4نومبر2018ء

(حصہ سوم)

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مسجد بیت الرحمان تشریف لے آئے جہاں پروگرام کے مطابق تقریب آمین کا انعقاد ہوا۔

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے درج ذیل 28بچوں اور بچیوں سے قرآن کریم کی ایک ایک آیت سنی اورآخر پر دعا کروائی ۔

1۔عزیزم انوش رضوان جماعت سنٹرل ورجینیا

2۔عزیزم میراب سعیدجماعت سنٹرل ورجینیا

3۔عزیزہ سوہا احمد جماعت سنٹرل ورجینیا

4۔عزیزہ ایمان فردوس احمدجماعت سنٹرل ورجینیا

5۔عزیزم شایان خان جماعت سنٹرل ورجینیا

6۔عزیزم زید احمد خان جماعت LA East

7۔عزیزم ایان وقاص جماعتLehigh Valley,PA

8۔عزیزم ایان این چوہدری جماعت Lehigh Valley,PA

9۔عزیزہ عاصمہ اطہر جماعت لانک آئی لینڈ ، نیویارک

10۔عزیزہ نینا الیزہ احمد جماعت ملواکی

11۔ عزیزم انوش احمد جماعت نیویارک

12۔عزیزم اوصاف تفہیم احمد جماعت نارتھ جرسی

13۔عزیزم عدیل احمد جماعت نارتھ ورجینیا

14۔ عزیزم انعم احمدجماعت نارتھ ورجینیا

15۔ عزیزم فاران سامی جدرانجماعت نارتھ ورجینیا

16۔ عزیزہ ماہاخان جماعت نارتھ ورجینیا

17۔ عزیزم ریحان وائٹ جماعت نارتھ ورجینیا

18۔ عزیزم سعد راجہ جماعت نارتھ ورجینیا

19۔عزیزہ قیصرہ احمد جماعت Queen NY

20۔Seraphina Ada Hussein Ahmed جماعت سیٹل WA

21۔عزیزم رافیل بھٹی جماعت سلور سپرنگ MD

22۔عزیزہ نوریہ احمد جماعت واشنگٹن ڈی سی

23۔ عزیزم عبداللہ رضا سلطان جماعت ہارس برگ یارک

24۔عزیزہ زویا عالیہ محمود جماعت برانکس، نیویارک

25۔عزیزم آشر حمید  کینیڈا

26۔ عزیزم عطاء الکریم جوئیہ کینیڈا

27۔ عزیزہ باسمہ بشریٰ ابراہیم  کینیڈا

28۔عزیزم فیضان خان کینیڈا

تقریب آمین کے بعد حضورا نور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے نماز مغرب و عشاء جمع کر کے پڑھائی ۔نمازوں کی ادائیگی کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اپنی رہائش گاہ تشریف لے گئے۔حضورا نور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے دورہ امریکہ و گوئٹے مالاکی کوریج دنیا بھر میں وسیع پیمانہ پر ہوئی اور الیکٹرانک ،پرنٹ و سوشل میڈیا کے ذریعہ کئی ملین افراد تک پیغام پہنچا۔اس کوریج کا خلاصہ ذیل میں درج ہے۔

دورہ کے دوران چار مقامات پر پریس کانفرنسز کا انعقاد ہوا۔

فلاڈلفیا: مسجد بیت العافیت کے افتتاح کے موقع پر۔

بالٹی مور: مسجد بیت الصمد کے افتتاح کے موقع پر

گوئٹے مالا: ناصر ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر

ساؤتھ ورجینیا: مسجد مسرور کے افتتاح کے  موقع پر

ریو آف ریلجینز کے ذریعہ بھی وسیع پیمانہ پر میڈیا کوریج ہوئی۔

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ناصر ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر ریویو آف ریلیجئنز کے سپینش ایڈیشن اور سپینش ویب سائٹ کا بھی اجراء فرمایا۔

  • اس حوالہ سے انگریزی کے ساتھ ساتھ سپینش سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ ڈالی گئیں۔جن میں فیس بُک،ٹویٹر، انسٹا گرام،ویب سائٹ آرٹیکلز اور یوٹیوب وغیرہ شامل ہیں۔ان پوسٹس کو 6لاکھ 37ہزار سے زائد لوگوں نے دیکھا۔

دورہ کے حوالہ سے ریویو آف ریلیجنز انگلش ٹیم نے دو دو ،تین تین منٹ کی شارٹ ڈاکومنٹریز بنا کر اپ لوڈ کیں۔جنہیں 8 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا۔

اس کے علاوہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطابات کے حوالہ سے بھی کوریج کی گئی۔

  • ایک اندازہ کے مطابق انگریزی و سپینش سوشل میڈیا پر جو Postsڈالی گئیں انہیں 1.86ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا۔
  • ناصر ہسپتال گوئٹے مالا کے افتتاح کے حوالہ سے گوئٹے مالا میں بھی وسیع پیمانہ پر میڈیا کوریج ہوئی۔
  • گوئٹے مالا کی نیشنل اخبار(Prensa Libre)پرنسالبرے جس کی اشاعت روزانہ ایک لاکھ تیس ہزار اور چار ملین سے زائد پڑھنے والے ہیں،نے اپنی 24۔ اکتوبر2018ء کی اشاعت میں پہلے صفحہ پر ناصر ہسپتال کی نمایاں تصویر شائع کی اور افتتاح کے حوالہ سے رپورٹ شائع کی۔
  • ایک اور نیشنل اخبار(Pernsa Libre)پرنسالبرے نے کالم نویس (Samuel Reyes Gomez)سموئیل رے یس گومز کا ناصر ہسپتال کے متعلق ایک تفصیلی آرٹیکل شائع کیا۔
  • نیشنل اخبار(El Periodico)ایل پیری اودیکو میں بھی رپورٹ شائع ہوئی۔
  • نیشنل ٹی ویGuatevisionگواتے وی ویزیون حضور ا نور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اور ناصر ہسپتال کے تعارف پر مبنی رپورٹ نشر کی۔
  • نیشنل ریڈیوچینل (Radios Emisoras Unidas)رادیوایمی سورازاونی دازنے بھی افتتاح کے حوالہ سے خبر نشر کی۔
  • اس لحاظ سے ایک اندازہ کے مطابق لاطینی امریکہ کے مختلف ممالک کے پرنٹ میڈیا،مختلف اخبارات و ٹیلی ویژن چینلزکے ذریعہ تقریباً32ملین لوگوں تک ناصر ہسپتال کے افتتاح کی خبر پہنچی۔
  • اس کے علاوہ سوشل میڈیا ٹوئٹر،انسٹا گرام اور یوٹیوب کے ذریعہ 23لاکھ لوگوں تک ناصر ہسپتال کے افتتاح کی خبر پہنچی۔
  • ایم ٹی اے سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے بھی دورہ گوئٹے مالا اور امریکہ کی کوریج کی گئی۔ایم ٹی اے سوشل میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حضور ا نور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے اس بابرکت دورہ کی مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعہ سے کل 18لاکھ 31ہزار 910افراد تک کوریج ہوئی۔
  • اس کوریج میں 4لاکھ 95ہزار سے زائد نئے دیکھنے والے شامل ہیں۔
  • میڈیا ٹیم یو ایس اے کی جانب سے بھی دورہ کی کوریج کے حوالہ سے کوششیں کی گئیں۔امریکہ میں ٹی وی کے ذریعہ سے کل 28لاکھ 69ہزار سے زائد افراد تک پیغام پہنچا۔
  • ریڈیو پروگرامز کے ذریعہ کل53لاکھ69ہزار سے زائد افراد تک پیغام پہنچا۔
  • ڈیجیٹل فورمز،ویب سائٹس اور سوشل میڈیا وغیرہ کے ذریعہ سے تقریباً 20لاکھ افرد تک پیغام پہنچا۔
  • مختلف اخبارات و رسائل میں حضور ا نور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکے دورہ کے حوالہ سے کل 46آرٹیکلز شائع ہوئے۔

ان میں معروف اخباراتBaltimore Sun،Inquirer ،Philadelphia، Religion News ServiceاورHouston  zChronicleشامل ہیں۔

  • چنانچہ ان ذرائع کی مدد سے امریکہ میں کُل دس ملین سے زائد لوگوں تک پیغام پہنچا۔

الاسلام ویب سائٹ کی جانب سے بھی دورہ کی کوریج کی گئی۔الاسلام ویب سائٹ کے ذریعہ 10لاکھ سے زائد افراد تک پیغام پہنچا۔

فیس بُک کے ذریعہ کل 16لاکھ افراد تک پیغام پہنچا۔

مختلف ویڈیوز کے ذریعہ کل 4لاکھ 50ہزار افراد تک پیغام پہنچا۔

ٹویٹرکے ذریعہ کل7لاکھ38ہزار افراد تک پیغام پہنچا

اس طرح  حضور ا نور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکے دورہ امریکہ و گوئٹے مالا کی الاسلام ویب سائٹ اور متعلقہ سوشل میڈیا کے ذریعہ سے تقریباً چالیس لاکھ افراد تک پیغام پہنچا ہے۔

 حضور ا نور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکے دورہ امریکہ کی ایم ٹی اے افریقہ کے تحت افریقہ میں بھی ٹی وی ،ریڈیو اور دیگر الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ذریعہ وسیع پیمانہ پر کوریج ہوئی۔

اس میں گھانا نیشنل ٹی وی،سیرالیون نیشنل ٹی وی،AYVنیشنل ٹی وی سیرالیون،فری ٹائون ٹیلی ویژن سیرالیون،گیمبیا نیشنل ٹیلی ویژن، نیشنل ٹی وی یوگنڈاBBS,MITVنائیجریا،نیشنل ٹی وی سائن پلس گھانا،گھانا نیشنل ریڈیو،گھانا نیوز ایجنسی آن لائن،روانڈا نیشنل ٹی ویBTN،بورکینا فاسوTV3،Independ Newspaperنائیجریا وغیرہ شامل ہیں۔

ان کے ذریعہ تقریباًدس ملین سے زائد لوگوں تک نشریات اور خبریں پہنچیں۔

5۔نومبر2018ء

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنے صبح پانچ بج کر چالیس منٹ پر مسجد بیت الرحمن میں تشریف لا کر نماز فجر پڑھائی۔نماز کی ادائیگی کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ اپنی رہائش گاہ پر تشریف لے گئے۔

صبح حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنے دفتری ڈاک، خطوط اور رپورٹس ملاحظہ فرمائیں اور ہدایات سے نوازا۔حضور انور مختلف دفتری امور کی انجام دہی میں مصروف رہے۔

پروگرام کے مطابق ڈیڑھ بجے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزمسجد بیت الرحمن کے ایک ہال میں تشریف لائے۔جہاں مختلف شعبہ جات کی گروپ تصاویر کا پروگرام ترتیب دیا گیا تھا۔

درج ذیل 28شعبہ جات نے باری باری گروپس کی صورت میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ تصاویر بنوانے کی سعادت پائی۔

گروپ سیکرٹری حفاظت خاص

ممبران نیشنل مجلس عاملہ جماعت یو ایس اے

مبلغین کرام یو ایس اے

کارکنان شعبہ ضیافت جنرل

کارکنان شعبہ ضیافت

شعبہ ملاقات

انتظامیہ جس نے دورہ کے پروگرام آرگنائز کئے

شعبہ خدمت خلق

شعبہ تعلیم القرآن و وقفِ عارضی(تقریبات آمین آرگنائز کیں)

شعبہ رہائش

شعبہ پارکنگ ٹریفک کنٹرول

شعبہ سٹاف، انتظامیہ مسجد بیت الرحمن

شعبہ سمعی و بصری(لوکل)

مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ یو ایس اے

شعبہ قضاء

شعبہ امور خارجیہ

گروپ اطفال الاحمدیہ (جس نے وقف عارضی میں حصہ لیا)حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنے ازراہ شفقت ان اطفال کو قلم عطا فرمائے۔

میڈیا ٹیم

شعبہ امورعامہ

اساتذہ و طلباء جامعہ احمدیہ کینیڈا

مبلغین کرام جماعت احمدیہ کینیڈا

سٹافMTAٹیلی پورٹ یو ایس اے

شعبہ قافلہ ٹرانسپورٹ

شعبہ فوٹو گرافرز

شعبہ جائیداد

شعبہ سیکیورٹی (خدام جو مختلف بیرونی پوسٹوں پر متعین تھے)

MTAانٹرنیشنل لندن (مرکزی ٹیم MTAجس نے اس دورہ کی مکمل کوریج کی)

تصاویر کے اس پروگرام کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنے مسجد بیت الرحمن میں تشریف لا کر نماز ظہر و عصر جمع کر کے پڑھائیں نمازوں کی ادائیگی کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اپنی رہائش گاہ پر تشریف لے گئے۔

پچھلے پہر بھی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مختلف امور کی انجام دہی میں مصروف رہے۔

پروگرام کے مطابق چھ بجے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجد بیت الرحمن میں تشریف لا کر نماز مغرب و عشاء جمع کر کے پڑھائی۔نمازوں کی ادائیگی کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ اپنے رہائشی حصہ میں تشریف لے گئے۔

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکے دورہ امریکہ کا آج اختتام ہو رہا تھا آج شام امریکہ سے واپس لندن برطانیہ کے لئے روانگی تھی۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکو الوداع کہنے کے لئے دوپہر سے ہی احباب جماعت مختلف جماعتوں سے مسجد بیت الرحمن جمع ہونے شروع ہوگئے تھے۔

سات بج کر 40منٹ پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزاپنی رہائش گاہ سے باہر تشریف لائے۔حضور انور کے چہرہ مبارک پر نظر پڑتے ہی احباب جماعت نے بڑے جوش اور ولولہ کے ساتھ نعرے بلند کئے۔سبھی کے ہاتھ بلند تھے۔خواتین اپنے ہاتھ ہلاتے ہوئے شرف زیارت سے فیضیاب ہو رہی تھیں۔بچیاں گروپس کی صورت میں الوداعی دعائیہ نظمیں پڑھ رہی تھیں۔

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ازراہ شفقت احباب کے قریب تشریف لے گئے اور کچھ وقت کے لئے احباب میں رونق افروز رہے۔بعد ازاں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دعا کروائی۔اس دوران بڑے رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔احباب و خواتین یہاں تک کہ بچوں کی آنکھوں میں بھی آنسو نظر آر ہے تھے۔ہر چھوٹا بڑا افسردہ تھا۔جب حضور انور کی گاڑی مسجد بیت الرحمن کے بیرونی احاطہ سے روانہ ہوئی تو احباب کے ہاتھ فضا میں بلند تھے اور ہر طرف سے السلام علیکم ، فی امان اللہ اور خدا حافظ کی آوازیں بلندہورہی تھیں۔

قریباًآٹھ بج کر 40منٹ پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکی ائیر رپورٹ پر تشریف آوری ہوئی۔

حضور انور کی ائیر پورٹ پر آمد سے قبل ہی سامان کی بکنگ اور بورڈنگ پاس کے حصول کی کارروائی مکمل ہو چکی تھی۔جونہی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز گاڑی سے باہر تشریف لائے تو ائیر پورٹ کے پروٹوکول آفیسر نے حضور انور کو خوش آمدید کہا اور حضور انورکو اپنے ساتھ ائیر پورٹ کے اندر لے گئے۔

امیگریشن کے لئے ایک علیحدہ جگہ مخصوص کر کے خصوصی انتظام کیاگیاتھا اس کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ایک سپیشل لاؤنج میں تشریف لے گئے۔

دس بج کر15منٹ پرحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز جہاز پر سوار ہوئے۔

مکرم صاحبزادہ مرزا مغفور احمد صاحب امیر جماعت یو ایس اے ، محترمہ صاحبزادی امتہ المصور صاحبہ اہلیہ امیر صاحب امریکہ، مکرم ڈاکٹر نسیم رحمت اللہ صاحب نائب امیر امریکہ، مکرم وسیم احمد صاحب نائب امیر امریکہ، مکرم منعم نعیم صاحب چئیرمین ہیومینیٹی فرسٹ یو ایس اے۔حضور انور کو الوداع کہنے کے لئے حضور انور کے ساتھ ائیرپورٹ کے اندر تک آئے تھے۔ان سبھی احباب نے حضور انور سے شرف مصافحہ حاصل کیا۔صاحبزادی امتہ المصور صاحبہ نے حضرت بیگم صاحبہ مدّ ظلّہا العالی کو الوداع کہا۔بعد ازاں حضور انور جہازکے اندر تشریف لے گئے۔

برٹش ائیر ویز کی پرواز BA 292دس بج کر چالیس منٹ پر واشنگٹن کے DULLASانٹرنیشنل ائیر پورٹ سے ہیتھرو ائیر پورٹ لندن کے لئے روانہ ہوئی۔قریباًپونے سات گھنٹے کی مسلسل پرواز کے بعد برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق 6نومبربروز منگل کی صبح دس بج کر 25منٹ پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا جہاز ہیتھرو ائیرپورٹ لندن پر اترا۔

جہاز کے دروازہ پر ائیر پورٹ کے ایک پروٹوکول آفیسر نے حضور انور کو خوش آمدید کہا۔

بعد ازاں حضور انور ایک خصوصی انتظام کے تحت ایک سپیشل لاؤنج میں تشریف لے آئے ۔اسی لاؤنج میں مکرم رفیق احمد حیات صاحب امیر جماعت یو کے،مکرم مبارک احمد ظفر صاحب ایڈیشنل وکیل المال لندن اور مکرم عمران ظفر صاحب مہتمم عمومی مجلس خدام الاحمدیہ یو کے نے حضور انور کو خوش آمدید کہا۔اسی لاؤنج میں امیگریشن آفسر نے آکر پاسپورٹ دیکھے۔

گیارہ بج کر 35منٹ پر ائیر پورٹ سے مسجد فضل لندن کے لئے روانگی ہوئی۔قریباًساڑھے بارہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مسجد فضل لندن تشریف آوری ہوئی۔جہاں احباب جماعت مرد و خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں اپنے پیارے آقا کا استقبال کیا اور حضور انور کو خوش آمدید کہا۔مسجد فضل کے بیرونی احاطہ کو جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنے اپنا ہاتھ بلند کر کے سب کو السلام علیکم کہا اور اپنی رہائش گاہ پر تشریف لے گئے۔

سیدناحضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے امریکہ اور گوئٹے مالا کے اس سفر میں حضرت بیگم صاحبہ مدّظلہاالعالی کے علاوہ جن افراد کو حضور انور کے قافلہ میں شمولیت کی سعادت حاصل ہوئی ان کے اسماء حسب ذیل ہیں۔

مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیوٹ سیکرٹری

مکرم عابد وحید خان صاحب( انچارج پریس اینڈ میڈیا آفس لندن)

مکرم سید محمد احمد ناصر صاحب (نائب افسر حفاظت خاص لندن)

مکرم ناصر احمد سعید صاحب (شعبہ حفاظت)

مکرم محمود احمد خان صاحب (شعبہ حفاظت)

مکرم سخاوت علی باجوہ صاحب (شعبہ حفاظت)

مکرم مرزا لئیق احمد صاحب (شعبہ حفاظت)

خاکسار عبدالماجد طاہر (ایڈیشنل وکیل التبشیر لندن)

امریکہ سے ڈاکٹر مکرم تنویر احمد صاحب اس سارے سفر کے دوران بطور ڈیوٹی قافلہ کے ساتھ رہے۔امیر صاحب امریکہ نے انہیں سفر کے آغاز سے دو روز قبل ہی لندن بھجوادیا تھا۔جہاں سے یہ قافلہ کے ساتھ ہی روانہ ہوئے اور پھر واپس لندن پہنچنے تک قافلہ کے ساتھ رہے۔

مکرم ڈاکٹر حامداللہ خان صاحب (یو کے)کو بھی امریکہ میں قیام کے دوران قافلہ میں شامل ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔

ایم ٹی اے (MTA)انٹرنیشنل یو کے کے درج ذیل ممبران نے امریکہ اور گوئٹے مالا سے بعض پروگراموں کی Liveٹرانسمیشن اور مختلف پروگراموں کی کوریج  اور ریکارڈنگ کے لئے اس دورہ میں شمولیت کی سعادت پائی۔

مکرم منیر عودہ صاحب، توقیر احمد مرزا صاحب،غالب خان صاحب، عدنان زاہدصاحب، حامد اللہ ناصر صاحب، سفیر الدین قمر صاحب، علی احمد صاحب (سوشل میڈیا)

MTAافریقہ کے تحت افریقن ممالک میں اس دورہ کی کوریج کے لئے عمر سفیر صاحب انچارج MTAافریقہ نے شمولیت کی سعادت پائی۔

ریویو آف ریلیجئنز کے تحت اس دورہ کی کوریج کے لئے مکرم عامر سفیر صاحب ایڈیٹر رسالہ ریو یو آف ریلیجنز نے شمولیت کا شرف پایا۔

مرکزی شعبہ’’ مخزن تصاویر‘‘ سے مکرم عمیر علیم صاحب انچارج شعبہ اور غدیر احمد صاحب نے شمولیت کی سعادت پائی۔

اللہ تعالیٰ ان سب احباب کے لئے یہ سعادت مبارک فرمائے۔   

image_printپرنٹ کریں