skip to Main Content

مشرقی افریقہ جانے سے قبل حضرت منشی نبی بخش صاحب (صوفی نبی بخشؓ) کو تیاری سفرِ افریقہ کے لئے دفتر سے تنخواہ ملی تو آپ سب سے پہلے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں دعا اور نذرانہ پیش کرنے کیلئے قادیان حاضر ہوئے۔ حضرت اقدس علیہ السلام نے ارشاد فرمایا:
’’وہاں دنیا کے ساتھ ساتھ دین بھی کمائیں یعنی تبلیغ کا کام بھی کریں‘‘
حضرت اقدس علیہ السلام کے ان الفاظ میں کتنی برکت تھی کہ منشی نبی بخش صاحب کی تبلیغ سے مکرم عبدالرحمان خاں صاحب آف نوشہرہ احمدیت میں داخل ہوگئے۔
عبدالرحمان خاں صاحب آف نوشہرہ لکھتے ہیں ۔کہ 1899ء میں جب میں افریقہ جا رہا تھا۔تو صوفی نبی بخش صاحب بھی میرے رفیقِ سفر تھے۔وہ سیدنا مسیح موعود علیہ السلام سے متعلق اپنے تجربات بڑے دلچسپ انداز میں بیان کرتے تھے۔افریقہ سے واپسی کے بعد میں لاہور گیا اور صوفی نبی بخش صاحب کی معیت میں قادیان پہنچا اور حضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ کے ہاتھ پر بیعت کر کے احمدیت میں داخل ہو گیا۔حضرت صوفی نبی بخش صاحب کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعا کے طفیل ایک شخص کو احمدی بنانے کا شرف اور توفیق ملی۔الحمدللہ۔
تفصیل کیلئے دیکھے:۔بشارات رحمانیہ جلد اوّل ص121تا125۔

image_printپرنٹ کریں