skip to Main Content
ایڈیٹر کے نام خطوط: گلدستہ کے ایک سال مکمل ہونے پر قارئین کے جذبات

 محمد انیس دیال گڑھی۔جرمنی
“گلدستہ ’’کی سالگرہ مبارک، ویسے تو ہمارے ہاں سالگرہ منانے کا رواج نہیں لیکن یہ اصول تو مادی چیزوں کے بارے میں ہے روحانی فیض پہنچانے والی چیزوں کا شکر تو ہر لمحہ واجب ہے لہذا یہ شکر گزاری کی سالگرہ ہے۔مادی گلدستے تو چند دن بہار دکھا کر مرجھا جاتے ہیں مگر اس سدا بہار گلدستہ کی رنگ و خوبی ، خوشبو اور مہک سے گلستان احمدیت ہمیشہ مہکتا رہے گا ۔میں تو گزشتہ شمارے بھی کھنگالتا رہتا ہوں ۔
“گلدستہ ’’سے صرف ایک ہی شکوہ ہے اور وہ یہ کہ صفحات بہت کم ہیں مگر ان حالات اور کم وسائل میں باقاعدہ اور مستقل مزاجی سے روزنامہ نکالنا جہاد سے کم نہیں۔ اللھم زد فزد
 در ثمین احمد۔ جرمنی
ماشاءاللہ ،ماشاء اللہ بہت بہت مبارک ہو ۔اللہ تعالیٰ مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے آمین ثم آمین۔میں نے سارا شمارہ پڑھا اور سب کے کمینٹس اور شاعری بھی پڑھی ۔ماشاء اللہ بہت خوبصورت انداز میں سب نے بیان کیا ۔آپ نے میرے تاثرات تو من وعن ہی شائع کردیئے ۔دعائوں میں یاد رکھیں کہ خدا ہمیں اور ہماری اولاد کو خلافت سے وابستہ رکھے اور مقبول خدمت دین کی توفیق عطا فرمائےآمین
 امۃ المتین
آپ سب کا بہت شکریہ…. میرا تبصرہ اور نظم شائع کی… اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین اجر دے ۔بہت ساری کامیابیوں سے نوازے……. نیک مقاصد میں کامیاب کرے… اور گلدستے کی ٹیم کو اللہ تعالیٰ بہت سارا نیک اجر دے. نیک خواہشات پوری کرے…. آمین ثم آمین
 آصف بلوچ۔ لندن
گلدستہ علم و ادب لندن کا پہلا سال اللہ تعالی مبارک کرے ۔دینی اور دنیاوی معلومات سے بھرپور اخبار ۔ایک خوشنما پھولوں کا گلدستہ ۔اللہ تعالی آ پ کو اور آپ کی پوری ٹیم کو بہتر ین جزائے خیر عطا فرمائے اوراللہ تعالی اس اخبار کو بیش بہا ترقیات سے نوازے آمین ۔
 خواجہ مظفر احمد
اللہ تعالیٰ مبارک کرے اور جملہ مساعی قبول فرمائے اور پہلے سے بہت بڑھ کر گلدستہ کو متنوع اور حسین بنادے۔
 عصمت اللہ ۔سری لنکا
الحمد للہ اس سے خاکسار کے علم میں بہت اضافہ ہوا ہے اللہ اس کو آگے کامیابی کے ساتھ لے جائے اور اس سلسلے میں خدمت کرنے والوں کو اللہ جزا عطا فرمائے۔ آمین
مبارک صد مبارک،گلدستہ زندہ باد
 انجینئر محمود مجیب اصغر۔حال امریکہ
یہ روز کر مبارک سبحان من یَّرانی
الحمدللہ گلدستہ علم و ادب کا پہلا سال مکمل ہوا اور ہماری علمی پیاس بجھاتا رہا۔ رنگارنگ پھولوں کے ساتھ روزانہ ایک خوبصورت اور خوشبودار مجلہ پڑھنے اور علم کو بڑھانے کا موجب بنتا رہا ۔گویا ایک رنگ میں قرآن کریم کی اس دعا کی قبولیت کا نشان تھا۔

رَبِّ زِدْنِْی عِلْماً اورکُلَّ یَوْمٍ فِی شَانِکا نظارہ پیش کرتا رہا۔اس موقع پر آپ اور گلدستہ کے سب متعلقین کی خدمت میں “مبارک صد مبارک”پیش ہے۔

دعا ہے۔
ہر دن چڑھے مبارک ہر شب بخیر گزرے
آپ کا اس لئے بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ فراخدلی سے خاکسار کے مضامین بھی شائع کرتے رہے جَزَاکَمُ اللہ تَعَالٰی اَحْسَنَ الْجِزَاءِ فِی الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ۔
سپین کے مشہور عالم اور سائنسدان عباس بن فرناس کی اس نصیحت پر اپنی معروضات ختم کرتا ہوں
Make books your companions,
Let your book shelves be your gardens,
Bask in their beauty,
Gather their fruits,
Pluck their Roses, Take their spices and myrrh.
جون کے آخر میں یوکے،امریکہ ،کینیڈا کے سفر پر روانہ ہوا تھا ۔اب عنقریب واپسی ہے۔اسی دعا کےساتھ وَقُل رَّبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَل لِّي مِن لَّدُنكَ سُلْطَانًا نَّصِيْرًا

 شفیق احمد خان۔ٹورانٹو کینیڈا
روزنامہ گلدستہ کا پہلا سال مکمل ہونے پر میری طرف سے روزنامہ گلدستہ کی پوری ٹیم کو بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالی اس روزنامہ کو دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی سے نوازے سے آمین۔
 ذیشان احمد
بَارَکَ اللہُ لِهٰذَا الْجَرِیْدَةِ فِیْ عُمْرِهَا وَ اَمْرِهَا!
مُبَارِکٌ وَ مُبَارَکٌ وَکُلَّ اَمْرٍ یُجْعَلُ فِیْهَا مُبَارَکٌ!
 خالدہ منزہ ظفر بلوچ۔جرمنی
گلدستہ علم و ادب ماشااللہ ایک سال کا ہو گیا ہے میرے خیال میں اس گلدستہ نے علم و ادب اور شعور کے لحاظ سے ایک سال میں کئی سالوں کا سفر طے کیا ہے الحمدللہ
آپ کی پوری ٹیم مبارکباد اور دلی دعائوں کی مستحق ہے۔ اللہ کرے یہ گلدستہ اسی طرح پھلتا پھولتا اور سب کے علم میں اضافہ کرتا رہے آمین
 فوزیہ درثمین سلمان
گلدستہ کے ایک سال پورے ہونے پر دلی مبارک،میں بچوں کو سکول بھیج کے دیکھتی ہوں عام طور پر،آج اتفاق سے صبح تلاوت کے بعد ہی دیکھا تو انتہائی خوشی منتظر تھی،سب پر سرسری نظر ڈال چکی،باقی سارا دن،چلتا رہے گا،اپنے میاں کو بھی جلدی جلدی اداریہ کی سال کی کارکردگی کی رپورٹ پڑھ کے سنا دی ہے،میں نے کہا کہ آج تو مبارکباد کا سلسلہ چلتا رہے گا،ذر امصروف ہونے سے پہلے مبارک دے دوں،سب کی کوششیں اور کاوشیں شامل ہیں ،مگر سب سے زیادہ آپ مبارکباد کے مستحق ہیں۔اللہ آپ کو ہمیشہ صحت سلامتی سےرکھےآمین
 اطہر حفیظ فراز
گلدستہ کا سالانہ نمبر بہت خوبصورت مضامین اور نئے انداز پر مبنی پایا۔اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیوں کے مراحل طے کرنے کی توفیق عطا فرماتا رہے۔

image_printپرنٹ کریں