skip to Main Content
( احمد طاہر مرزا ۔نمائندہ گلدستہ گھانا) ایسارچر ٹی آئی احمدیہ سینئر ہائی سکول ایکمفی ، سینٹرل ریجن گھانا میں قرآن کریم مکمل کرنے کی تقاریب

اس وقت تک 56 طلبہ قرآن کریم کا دور مکمل کر چکے ہیں

محض اللہ تعالیٰ کے  فضل و کرم سے ،ماہ  ستمبر 2019ءمیں سکول کے بعض طلباء نے پہلی دفعہ ناظرہ قرآن کریم مکمل کرلیا ہے۔ جس میں دینیات کے ٹیچر مکرم سجاد  احمد  کی محنت و توجہ کا خاصا عمل دخل ہے۔ مکرم سجاد صاحب سکول ہذا میں مجلس نصرت جہاں سکیم کی طرف یہاں مارچ 2014ء سے بطور ٹیچراسلامیات IRS  خدمات بجالارہے ہیں۔

مورخہ 6 ستمبر سکول ہذا کی طالبہ عزیزہ منصورہ ابراہیم آف کسووا Kasoa نے ناظرہ قرآن مکمل کیا اور ایک خصوصی تقریب میں مکرم ہیڈ ماسٹر سکول ہذا جناب محمد عبد اللہ کوانٹسن Mr. Mohammad Abdullah Quantson نے کتب اور نقد تحائف سے نوازا۔

اسی طرح مورخہ 30 ستمبر 2019ءکو ایساارچر سکول  کے دو طلباء  عزیزم حکیم محمد از کیپ کوسٹ  Cape Coast اور عزیزہ نعیمہ عبد المجید از اکرا Accra نے ناظرہ قرآن مکمل کیا۔ 30 ستمبر کی اسمبلی کے بعد تقریب میں سکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر جناب محمد عبد اللہ کوانٹسن نے طلباءکو ایک ایک قرآن کریم اور نقدی انعامات سے نوازا۔ اللہ تعالیٰ یہ اعزاز سکول ہزا اور طلباء اور ان کے خاندان کے لئے مبارک فرمائے۔ آمین۔

2014ءسے لیکر تاحال اس سکول سے 56 طلباء قرآن کریم مکمل کرچکے ہیں۔ فالحمد اللہ علیٰ ذالک۔یاد  رہے  کہ  ایکمفی ایسارچر ٹی آئی احمدیہ سکول وہی سکول ہے جہاں قبل از خلافت( 1979ءتا 1983ء ) ہمارے پیارے امام ایدہ اللہ تعالیٰ بطور ہیڈ ماسٹر خدمات بجا لاتے رہے ہیں۔

image_printپرنٹ کریں