skip to Main Content

گیمبیا میں انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر مورخہ 24؍اپریل تا15مئی 2018ء انڈی پینڈنس سٹیڈیم بکاؤ میں منعقد ہوا۔ جس میں افریقہ اور ایشیاء کے مختلف ممالک کے نمائندوں نے حصہ لیا۔ جماعت احمدیہ کو اس موقع پر حسب سابق قران کریم اور جماعتی لٹریچر کی نمایش کی توفیق ملی۔ جس کو مختلف طبقہ ہائے فکر وعلم نے دیکھا جن میں صدر مملکت مع فرسٹ لیڈی،نائب صدر مملکت وزیر صنعت و تجارت اور وزیر زراعت شامل تھے۔ ان کو موقع و محل کے مطابق تحفے دئیے گئے۔ اور انہیں جماعت کا تعارف کروایا گیا۔ ان تمام نے جماعت احمدیہ کےبارے اچھے تاثرت کااظہار کیا۔

ٹی وی ریڈیو اور اخبارات میں نمایاں طو رپر ہمارے اسٹال کا ذکر ہوا۔ بالخصوص 3لوکل زبانوں میں تراجم قرآن کو بہت سراہا گیا۔

image_printپرنٹ کریں