skip to Main Content
اعلان نکاح

سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 14ستمبر2019ءکو بعد نماز عصر مسجد مبارک اسلام آباد میں درج ذیل پانچ نکاحوں کا اعلان فرمایا۔
عزیزہ غزالہ طارق (واقفہ نو) بنت مکرم طارق غنی بھٹی معلم سلسلہ ربوہ بہمراہ عزیزم زاہد احمد بھٹی ( مربی سلسلہ ) ابن مکرم منور حسین (گرمولہ ورکاں۔ضلع گوجرانوالہ)۔حق مہر ایک لاکھ پاکستانی روپے پر طے پایا۔لڑکی کے وکیل مکرم محمد رفیق بھٹی اور لڑکے کے وکیل مکرم عبدالمومن طاہر نے ایجاب وقبول کیا۔
عزیزہ منزہ ناصر بنت مکرم محمد ناصر احمد طاہر (اوکاڑہ)بہمراہ عزیزم عزیز الرحمٰن (مربی سلسلہ ربوہ) ابن مکرم محمد سعید طارق ۔حق مہر ایک لاکھ پاکستانی روپے پر طے پایا۔ لڑکی کے وکیل مکرم مشتاق احمد بیگ اور لڑکےکے وکیل اس کے بھائی مکرم محمد حامد سعید نے ایجاب و قبول کیا۔
عزیزہ عائشہ نثار بنت مکرم نثار احمد شہید (کینیڈا)بہمراہ عزیزم مطاہر احمد ابن مکرم مبشر احمد (لندن) حق مہر 6ہزار پائونڈ پر طے پایا۔ لڑکی کے ولی اس کے بھائی مکرم ایاز محمود اور لڑکے نے خود ایجاب و قبول کیا۔
عزیزہ باسلہ بشیر بنت مکرم بشیر احمد خان ( لندن) بہمراہ عزیزم حماد احمد مسعود (واقف نو ) ابن مکرم مسعود احمد سوئٹزر لینڈ ۔حق مہر 25ہزار سویس فرانک پر طے پایا۔ لڑکی کے ولی اور لڑکے نے ایجاب و قبول کیا۔
عزیزہ ھبۃ الرحیم مریم بنت مکرم غفور احمد مرحوم (لندن)بہمراہ عزیزم عدنان احمد عارف ابن مکرم مبارک احمد (لندن)۔ حق مہر 10ہزار پائونڈ پر طے پایا۔ لڑکی کے وکیل مکرم ڈاکٹر غفور منان اور لڑکے نے خود ایجاب وقبول کیا۔
اللہ تعالیٰ ان تمام رشتوں کو جانبین اور جماعت کیلئے خیر وبرکت کا موجب بنائے۔آمین

image_printپرنٹ کریں