skip to Main Content
ایڈیٹر کے نام خطوط

آپ کی خدمت میں پیارے گلدستہ کے لئے ایک غزل اور ایک نظم سینڈ کی ہے ۔آپ کے تمام اداریئے مختلف تربیتی پہلو لئے ہوئے ہوتے ہیں اگر تمام اخبار ورسائل معاشرے کے مشائل اور کمزوریوں پر نظر رکھ کر مہم کے طور پر کام کریں تو ہماری بگڑی ہوئی قوم کی حالت بہت جلد سنور سکتی ہے۔آپ کو گلدستہ کی پلاننگ کے لئے پیارے آقا سے راہنمائی میسر ہے اسی وجہ سے بہت سے تربیتی امور کو آپ اپنے اداریئے کا موضوع بناتے ہیں ۔جوہمیں بہت پسند ہے۔ہم بہت سے عزیزوں کو گلدستہ باقاعدگی سے سینڈ کررہے ہیں ۔

طاہرہ زرتشت ناز۔ناروے

خاکسار شیخ مجاہد احمد شاستری مبلغ سلسلہ حال ایڈیٹر بدر ہندی ہے۔خاکسار آپ کے گلدستہ علم وادب کا مطالعہ کرتا ہے ۔الحمد للہ گلدستہ نے بہت کم وقت میں اپنی پہچان بنالی ہے۔اور ہردن نئی چمک دمک سے ظاہر ہورہا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کی تمام ٹیم کی خدمات قبول فرمائے اور اخبار دن دگنی رات چگنی ترقی کرے۔آمین
آپ سے شاید قادیان دارالامان کے جلسہ سالانہ کے موقعہ پر ایک بار ملاقات ہوئی تھی۔مگر مکمل حتمی طور پر یادنہیں پڑرہا۔بہرحال آپ کی بعض کتب اور اب اداریئے پڑھنے کا موقع ملتا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو مقبول خدمات دینیہ بجالانے کی توفیق عطافرمائے۔

شیخ مجاہد احمد شاستری ۔قادیان

image_printپرنٹ کریں