skip to Main Content
ایڈیٹر کے نام خطوط

عادل منصور نے ایڈیٹر کے نام دو خطوط بھجوائے ہیں۔ ایک میں لکھتے ہیں۔

میں دعا کرتا ہوں کہ گلدستہ کی پوری ٹیم بخیریت ہو۔ ’’گلدستہ علم و ادب‘‘ ان  تمام ڈیلی اخبارات میں سے Best ہے جو میں نے ابھی تک پڑھے ہیں۔ میں اسے روزانہ پڑھتا ہوں اس سے پہلے بھی اس کی بہتری کے لئے کچھ تجاویز بھجوائی ہیں اب بھی ایک تجویز بھجوا رہا ہوں۔ (یہ تجویز انتظامیہ سے تعلق رکھتی ہے جسے بورڈ کو ریفر کر دیا گیا ہے)

دوسرے خط میں حضرت عمرؓ کے بارے میں مضمون پر لکھتے ہیں کہ یہ بہت عمدہ مضمون ہے۔ جسے خاکسار نے آنکھوں میں آنسو لئے پڑھا ہے۔حضرت محمد مصطفیﷺ کا حضرت عمرؓ سے پیار اور حضرت عمرؓ کے حضرت محمد مصطفیﷺ سے عشق پر رشک آتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حافظ مظفر احمد صاحب جنہوں نے یہ مائدہ تیار کیا ہے۔ جزائے خیر دے۔ ان کی قوت تحریر و تقریر میں برکت دے۔

image_printپرنٹ کریں