skip to Main Content
ڈاکٹرطارق احمدمرزا۔آسٹریلیا : ایک نایاب اوریادگار تصویر

اخبار گلدستہ علم وادب نے نایاب اور نادر تصاویر شائع کرنے کا منفرداور اعلیٰ سلسلہ شروع کیا ہے۔اس ضمن میں راقم کی طرف سے بھی ایک یادگارتصویرارسال خدمت ہے۔اس کا پس منظرکچھ یوں ہے کہ
1951ء میں اکناف عالم میں تبشیر کی غرض سے جانے والے 6 مرکزی مبلغین اسلام صوبہ سرحد (خیبرپختونخواپاکستان)  کے دورہ پہ تشریف لائے تھے۔ان کے اعزاز میں 28 مئی 1951 کو نوشہرہ کی انجمن احمدیہ کی طرف سے ایک استقبالیہ پیش کیاگیا۔ اس موقعہ پہ لی گئی ایک یادگار تصویرگلدستہ کے ان صفحات کے ذریعہ ہمیشہ کے لئے محفوظ کرنے کی غرض سے پیش خدمت ہے۔
واضح رہے کہ تصویرمیں موجود مکرم مرزا غلام حیدر صاحب ایڈووکیٹ مرحوم خاکسارمراسلہ نگار کے دادا تھے۔

تصویر میں موجود احباب کے اسماء گرامی

کرسیوں پہ(دائیں سے بائیں)مولوی غلام احمد مبشر (مبلغ عدن)چوہدری محمد اسحاق ساقی (مبلغ انگلینڈ و سپین)
مولوی غلام حسین ایاز (مبلغ سنگا پور و ملایا)مولوی رحمت علی(مبلغ انڈونیشیا)
شیخ نور احمد منیر (مبلغ فلسطین،شام،لبنان)چوہدری عنایت اللہ (مبلغ ایسٹ افریقہ)
چوہدری فضل حسین صاحب ،(مرکزی انسپکٹر تحریک جدید)
ایستادہ (دائیں سے بائیں)
کیپٹن محمد خادم حسین ۔حاجی مرزا اللہ دتہ ۔ صوبیدار میجر (ر) سلیم اللہ ، چوہدری عبدالستار خادم، مکرم مرزا غلام حیدر صاحب ایڈووکیٹ(سابق صوبائی امیرصوبہ سرحد)،مکرم قاضی محمد رشید صاحب،مکرم چوہدری احمد حسن صاحب،مکرم چوہدری محمد ایوب صاحب۔

image_printپرنٹ کریں