skip to Main Content
افواہوں سے حوصلے پست ہوجاتے ہیں

حضرت مسیح موعودؑ  نےنصیحت  فرمائی کہ بعض دفعہ بعض لوگ ایسی افواہیں پھیلادیتے ہیں جس سے لوگوں کے حوصلے پست ہوجاتے ہیں ۔آپ نے فرمایا کہ اگر کسی آدمی کے گھر میں آگ لگی ہو تو ٹھیک ہے وہ بجھانے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس پر اتنا اثر نہیں ہوتا جتنا یہ خبر سن کر ہوتا ہے کہ اس کے گھر کو آگ لگ گئی اور وہاں موجود نہیں تھا…پھر آپ نے فرمایا کہ کسی جگہ بموں کا پڑنا اتنا خطرناک نہیں ہوتا جتنا یہ شور پڑ جانا کہ بم پڑرہےہیں۔ تو غلط افواہیں جو ہیں بعض دفعہ بزدلی پیدا کردیتی ہیں ۔پس اپنی بہادری اور جرأت کو قائم کرنے کے لئے یہ امر نہایت ضروری ہے کہ غلط افواہوں کو پھیلنے سے روکا جائے اور اس کا مقابلہ کیا جائے ۔

   (خطبہ جمعہ فرمودہ06فروری2015ء)

image_printپرنٹ کریں