skip to Main Content
برطانىہ میں گىارہوىں T20 انٹرنىشنل مسرور کرکٹ ٹورنامنٹ کا کامىاب انعقاد

سىّدنا حضرت خلىفۃالمسىح الخامس اىدہ اللہ تعالىٰ کى تقرىبِ عشائىہ مىں بابرکت شمولىت

کىنىڈا کى ٹىم اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے ٹرافى، جبکہ جرمنى اے کى ٹىم اعزازى پلىٹ کى حقدار قرار پائى
سىّدناحضرت خلىفۃالمسىح الخامس اىدہ اللہ تعالىٰ کی منظورى سے مئى 2009ء مىں مجلس صحت برطانىہ کے زىراہتمام پہلے انٹرنىشنل مسرور T/20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا کامىاب انعقاد عمل مىں آىا تھا۔تب سے باقاعدہ ہر سال اس کا انعقاد کىا جاتا ہے۔خداتعالىٰ کے فضل سے امسال 18تا 23جون2019ء کو نہاىت کامىابى سے منعقد ہونے والا ىہ گىارہواں انٹرنىشنل مسرور کرکٹ ٹورنامنٹ تھا ۔ امسال دنیا بھر سے 22ٹىموں نےٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔
افتتاحى تقرىب 18؍جون کو مسجد بىت الفتوح مورڈن مىں مکرم رفىق احمد حىات امىر جماعت احمدىہ برطانىہ کى زىرصدارت منعقد ہوئى۔ تلاوت کے بعد مکرم رانا خالد احمد صاحب نےکھىل سے وابستہ اہم تربىتى امور پر روشنى ڈالى، بعد ازاں مکرم امىر صاحب نے افتتاحی کلمات اور دعا کے ساتھ ٹورنامٹ کا آغاز کىا ۔
آخری روز 23؍جون 2019ء ٹورنامنٹ کے چھٹے روزنماز ظہر و عصر سے قبل ٹرافى اور پلىٹ ہر دو کے سىمى فائنلز کھىلے گئے۔
اسى روز بعد دوپہر Plate Final جرمنى اے اور فن لىنڈ کے مابىن کھىلا گىا جس مىں جرمنى (اے)کى ٹىم نے 31رنز سے فن لىنڈ کو شکست دے دى۔ ٹرافى کا فائنل مىچ جرمنى اور کىنىڈا کے درمىان کھىلا گىا جس مىں کىنىڈا نے آسانى کے ساتھ جرمنى کو 45رنز سے شکست دے دى۔
اس کے بعد مکرم امىر صاحب ىوکے نے اعزاز پانے والے کھلاڑىوں مىں انعامات تقسىم کىے اور قىمتى نصائح سے نوازا۔ نىز دعا کے ساتھ اس سال کےٹورنامنٹ کا اختتام ہوا۔
ىہ امر بھى قابل ذکر ہے کہ امسال پہلى مرتبہ https://ahmadiyyacricket.org/ACAUKکى وىب سائٹ پرتمام مىچز کے ساتھ کے ساتھ براہ راست سکور (Live score)دکھاىا جاتا رہا۔ اس کے علاوہ امسال بھى مسرور کرکٹ ٹورنامنٹ کے چند منتخب مىچوں کى براہ راست کورىج (Live Streaming) کى گئى تھى۔
فائنل مىچ کے دوران گراؤنڈ مىں موجود شائقىن حضرات اور خواتىن کے لىے گراؤنڈ کا اىک حصہ مارکى لگاکر مخصوص کردىا گىا تھا۔یہ اس ٹورنامنٹ کےتمام انتظامات مکرم مرزا عبدالرشید صاحب صدر مجلس صحت یو کے اور ان کے نائبین و معاونین کے ذریعہ کامیابی سے طے پائے۔ الحمد للہ

image_printپرنٹ کریں