skip to Main Content
جماعت احمدیہ کی پاکستان کے لئے قربانیاں

جماعت احمدیہ نے پہلے دن سے ہی جب سے کہ پاکستان کا قیام عمل میں آیا ہے ہمیشہ پاکستان اور مسلمانوں کے حقوق کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ اس لئے یہ تو کبھی کوئی سوچ نہیں سکتا کہ ایک احمدی کا کوئی مسلمان بھائی تکلیف میں ہو یا ملک پر کوئی مشکل ہو اور ایک احمدی پاکستانی شہری دور کھڑا صرف نظارہ کرے اور اس تکلیف کو دور کرنے کی کوشش نہ کرے۔ پس جماعت احمدیہ نے اس ملک کے بنانے میں بھی حصہ لیا ہےاور انشاء اللہ اس کی تعمیرو ترقی میں ہمیشہ کی طرح حصہ لیتی رہے گی۔ کیونکہ آج ہمیں وطن کی محبت ایمان کا حصہ ہے کا سب سے زیادہ اداراک ہے۔ آج احمدی ہے جو جانتا ہے کہ وطن محبت کیا ہوتی ہے۔

(خطبات مسرور جلد سوم ص612،611)

image_printپرنٹ کریں