skip to Main Content

شفیق الرحمٰن مربی سلسلہ نیوزی لینڈ

1994ء میں جامعہ احمدیہ سے بطور شاہد فارغ التحصیل ہوئے۔
سوا سال گھنوکے ججہ ضلع سیالکوٹ میں بطور مربی سلسلہ خدمت کی توفیق ملی۔ بعد ازاں تقریباً بارہ سال جامعہ احمدیہ میں بطور استاذ انگریزی خدمت کی توفیق پائی۔
ستمبر2007ء تا جولائی 2008ء میں کتب حضرت مسیح موعودؑ و دیگر کتب سلسلہ کے انگریزی تراجم کی تیاری میں معاونت کی توفیق پائی۔

نومبر 2008ء تا حال نیوزی لینڈ میں بطور مربی سلسلہ خدمت کی توفیق مل رہی ہے۔
ایک لمبا عرصہ خدام الاحمدیہ میں مختلف شعبوں میں خدمت کے علاوہ تقریباً چار سال دارالقضاء میں بطور قاضی سلسلہ خدمت کی توفیق پائی۔

فراز یاسین ربانی
آپ کی پیدائش 1997ء کی ہے۔ والدصاحب کا نام محمد یاسین ربانی مبلغ غانا ہے۔ جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل غانا کے چھٹے سال (خامسہ) میں تعلیم حاصل کررہےہیں۔

چوہدری طاہر احمد گل۔بیلجیم
آپ نے بچپن سے ہی اللہ تعالی نے اطفال الاحمدیہ میں خدمت کی توفیق پائی۔ اسلام آباد اور علاقہ راولپنڈی میں خدا م الاحمدیہ کےمختلف شعبہ جات میں خدمت کی توفیق ملتی رہی۔
2004ء میں ہجرت کرکے بیلجیم آگئے۔ یہاں پر بھی خدام الاحمدیہ کے مختلف شعبہ جات جس میں قائد مجلس،مہتمم تعلیم، اشاعت اور تربیت کے طور پرخدمت کا موقع نصیب ہوا۔ انصار اللہ میں قائد تربیت، قائد عمومی اور نائب صدر صف دوم کے طور خدمت کی توفیق ملی۔ گزشتہ دس سال سے نیشنل سیکریٹری تحریک جدید کے طور پر خدمت بجالانے کی توفیق پا رہے ہیں۔

image_printپرنٹ کریں