skip to Main Content
اِنَّالِلہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

مکرم احمدعرفا ن اطلاع دیتے ہیں کہ
خاکسار کے والد مکرم پروفیسر ڈاکٹر محمد صادق جنجوعہ بقضائے الٰہی مورخہ 6نومبر2019ء بروز بدھ طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں وفات پا گئے۔ اِنَّالِلہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ آپ نوجوانی کی حالت میں خود بیعت کر کے جماعت احمدیہ میںشامل ہوئے۔پھر ایسے پکے اور فدائی احمدی بنے کہ سارے خاندان کے لئے قابل تقلید نمونہ رکھتے تھے۔ ہمیشہ سچائی کا دامن پکڑے رکھا، وہ لقمہ جو خود کھایا یا ہم سب بہن بھائیوں کو کھلایا بلاشبہ رزق حلال تھا۔1/7حصہ کے موصی تھے فیکٹری ایریا شاہدرہ لاہور میں 10سال سے زائد عرصہ صدر حلقہ رہے۔ پھر زعیم انصاراللہ اور زعیم اعلیٰ کے طو رپر خدمات بجالاتے رہے۔پنجابی اور اردو زبان کےشاعر تھے۔ آپ کے کئی مشاعرے ایم ٹی اے پر نشر ہو چکے ہیں۔ دنیاوی تعلیم میں بھی نمایاں مقام حاصل کیا اور پنجابی زبان میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ اس ڈگری میں دنیائے احمدیت میں آپ یکتا حیثیت رکھتے تھے۔ آپ نے اپنے پسماندگان میں اہلیہ محترمہ ایک بیٹی اور چار بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔
قارئین سے درخواست دعا ہے اللہ تعالیٰ والد محترم کو اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

image_printپرنٹ کریں